لاہور، سرکاری احکام نظر انداز، آٹا سستا نہ ہوسکا، روٹی مہنگی ہوگئی

July 05, 2020

لاہور، سرکاری احکام نظر انداز، آٹا سستا نہ ہوسکا، روٹی مہنگی ہوگئی

لاہور (جنگ نیوز)لاہور میں تندور مالکان سرکاری احکام نظرانداز کردیئے،آٹا سستا نہ ہوسکا،روٹی مہنگی ہوگئی ۔ تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔صدر تندور ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 8 روپے جبکہ خمیری روٹی اور نان کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔صدر تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھائے، جس قیمت پر آٹا ملے گا اسی پر روٹی اور نان فروخت کریں گے۔