ایک شخص قتل، دو نوجوان ڈوب گئے، حادثہ میں بزرگ جاں بحق

July 05, 2020

راولپنڈی، جنڈ، پنڈی گھیب (سٹاف رپورٹر، نمائند گان جنگ )اسلام آبادمیں ایک شخص کوقتل کردیاگیا، اڈیالہ روڈپرمعمرشخص ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جبکہ جنڈ اور پنڈی گھیب میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ تھانہ نون کو وارث ولدسیداحمدجان سکنہ پشاورنے بتایاکہ موٹروے چوک فلیٹ نمبر2جھنگی سیداں اسلام آبادمیں رہائش پذیرہوں اورموٹروے سٹاپ پرمزدوری کرتاہوں گذشتہ رات پمزہسپتال میں اپنے عزیزکی بیوی کی عیادت کرکے رات 12بجے موٹروے سٹاپ پرپہنچاتوسائل کابھائی سردارعلی اپنے دوستوں احتشام عرف شانی ،حیدرشاہ اورتین نامعلوم افرادجن میں سے ایک کان میں بالی تھی کے ہمراہ موجودتھا۔میں سوابارہ بجے اپنے گھرچلاگیا رات سواایک بجے کے قریب میراماموں مسلم خان میرے گھرآیااورمجھے فوراً موٹروے سٹاپ چلنے کاکہاجب رات ڈیڑھ بجے وہاں پہنچاتوسائل کابھائی سردارعلی مردہ حالت میں زمین پرپڑاتھا،سائل کوقوی یقین ہے کہ اس کے بھائی سردارعلی کوملزمان احتشام عرف شانی ،حیدرشاہ اورتین نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔تھانہ صدربیرونی کوارشدمحمودنے بتایاکہ موٹرسائیکل پراپنے علی اخترکولے کرجارہاتھاکہ اڈیالہ روڈ پرایک گاڑی نے موٹرسائیکل کوٹکرماری جس سے میرے والدشدیدزخمی ہوگئے اورازاں بعددم توڑگئے پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے علی اخترکی عمر87سال تھی ۔ جنڈ سے نمائندہ جنگ کے مطابق نوجوان گاؤں کھنڈہ کے قریب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،24 سالہ المر خان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوبا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور جوان کی لاش کو نکال لیا۔پنڈی گھیب سے نمائندہ جنگ کے مطابق مروال ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش 27 گھنٹوں کے بعد آرمی کے خوطہ خوروں نے ڈھونڈ نکالی۔علاقہ کسراں کا نوجوان حافظ غلام شبیر گزشتہ روز وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مروال ڈیم میں نہانے کی غرض سے گیا اور ڈیم میں چھلانگ لگانے کے بعد باہرنہ نکل سکا ۔ مقامی خوطہ خوروں نے نوجوان کی نعش نکالنے کی بڑی کوشش کی لیکن مایوس رہے۔رات گئے تک نعش نہ ملنے پر کوشش کو اگلے روز تک موخر کرنا پڑا۔ ہفتہکی شام سات بجے آرمی کی خوطہ خور ٹیم نے نوجوان کی نعش ڈھونڈلی۔