قبرستانوں کی صفائی شروع،75لاکھ لاگت آئیگی،راشد شفیق

July 05, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب نے میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی حدود میں واقع 23قبرستانوں میں صفائی کا کام شروع کروا دیا ہے۔ عید الاضحٰی سے قبل ان قبرستانوں سے جھاڑیوں اور گھاس کی کٹائی کے بعد باقاعدہ جراثیم کش سپرے بھی ہو جائے گا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 75لاکھ 50ہزار روپے کا ٹھیکہ دے دیا ہے، راشد شفیق نے حکومت پنجاب اور کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بھرپور کوشش ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل ہو، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادوں ضرورتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔