جنریٹر چوری میں ملوث دو افراد گرفتار

July 05, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ رتہ امرال پولیس نےجنریٹر چوری میں ملوث موبائل کمپنی کےسائیٹ کلسٹر سپر وائزرسمیت 2ملزموں کو گرفتار کرکے20لاکھ روپے مالیت کاچوری شدہ جنریٹر برآمدکرلیا۔ ایس پی راول نے بتایاکہ تفتیش کے دوران کلسٹرسپروائزرتوصیف خود چوری میں ملوث پایاگیا جس پر پولیس نے توصیف اوراس کے ساتھی ظہیر کوگرفتارکرکے انکے قبضہ سے چوری ہونے والا جنریٹر برآمد کرلیا۔