آل پاکستان انجمن تاجران کا بڑھتی وارداتوں پر اظہار تشویش

July 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے ملتان شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان میں وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سی پی او اور اعلیٰ پولیس افیسران سے پوچھ گچھ کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔