جاپان اور چین میں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری

July 05, 2020

جاپان اور چین میں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری

جاپان کے مغربی حصے میں طوفانی بارش کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ 6 لاپتہ ہوگئے، چین کے مختلف حصوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مزید 16 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں میں پل بہہ گئے اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

دوسری جانب چین کے مختلف صوبوں میں بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

چین کے زیر آب آنے والے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔