مظفر گڑھ: کورونا SOPs کی خلاف ورزی ، دولہا سمیت 8 گرفتار

July 05, 2020

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو، چوک سرور شہید میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کے موقع پر رقص کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں رقص کے علاوہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاک ڈاؤن کے دوران شادی، دولہا دلہن گرفتار

پولیس نے تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرور شہید میں دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔