• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دولہا گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر جناح اسکوائر کے قریب پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں شادی کی تقریب ہورہی تھی جہاں سے دولہے کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین