• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی افریقا میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کردولہا، دلہن سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

جنوبی افریقا میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور تمام سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہے۔

جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں شادی کی تقریب جاری تھی اور 40 مہمانوں کے درمیان دولہادلہن نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک دوسرے سے عہد و پیماں کررہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر نا صرف تمام مہمانوں اور رسم کی ادائیگی کرانے والے پادری کو حراست میں لے لیا بلکہ دولہا اور دلہن کو بھی گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔

سوشل میڈیا پر پولیس کی کارروائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کو پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین