میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کورونا وائرس سے صحت یاب

July 06, 2020

اسلام آباد(صالح ظافر) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ان کے گھروالے ایک ماہ سے زائد عرصے تک گھر میں قرنطینہ کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن ڈاکٹرز نے انہیں مزید دوہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شیخ انصر عزیز نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ کا تجربہ بہت مشکل تھا۔ انہوں نے عوام سے درخواست بھی کی کہ وہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں اور اس کا بہترین طریقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہے۔