پرائیویٹ فرمز کی جانب سے جاری کئے گئے ٹکٹس میں 24اضافہ

July 06, 2020

لندن (پی اے) ایک نئی ریسرچ کے مطابق پرائیویٹ فرمز کی جانب سے2019/20 میں جاری کئے گئے ٹکٹس میں گزشتہ 12ماہ کے مقابلے میں 24 اضافہ ہوگیا۔آر اے سی فائونڈیشن کی جانب سے حکومت کے اعدادوشمار کے تجزیہ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنیوں نے برطانوی ڈرائیوروں کو 8.4ملین ٹکٹس جاری کئے۔ یہ 2019/20 میں جاری کئے گئے 6.8 ملین ٹکٹس کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ پرائیویٹ کار پارک مثلا شاپنگ سینٹرز ، لیژز فیسیلٹیز اور موٹر وے سروس ایریا میں مبینہ خلاف ورزیوں کی صورت میں پرائیویٹ کمپنیاں کار مالکان کا سراغ لگانے کیلئے ڈرائیور اینڈ لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے) سے ریکارڈ حاصل کرتی ہیں۔ جاری کئے گئے ہر ٹکٹ کے نتیجے میں ڈرائیور کو 100 پونڈز جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ ڈی وی ایل اے پرائیویٹ فرمس سے فی ریکارڈ 2.50پونڈز وصول کرتی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ معلومات کی فراہمی کیلئے ریکارڈ دیکھنے کے اخراجات کیلئے رقم وصول کرتی ہے، اس پراسس میں اسے کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا۔