آئی 11ون اور آئی 11ٹو ڈرینج سسٹم فراہمی منصوبوں کی بولیاں اوپن

July 06, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر آئی الیون ون اور آئی الیون ٹو میں ڈرینج سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کی بولیاں کھول دی ہیں۔ اس ضمن میں سب سے کم بولی لگائے گئے تخمینے سے 24.26فیصد کم موصول ہوئی۔ منصوبے کی این آئی ٹی 80.645ملین تھی۔ اب اس منصوبے کو 61.080ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبے کو ہدایت کی ہے کہ تمام قواعدو ضوابط کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونیوالے سی ڈی اے‘ ڈی ڈبلیو پی کے 45ویں اجلاس سیکٹر آئی الیون کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 2618اعشاریہ 251ملین روپے کے پی سی ون فور کی منظوری دی گئی تھی۔ سیکٹر میں گیس انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔مزید برآں گزشتہ سال ماہ نومبر میں بورڈ اجلاس میں سیکٹر آئی الیون میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کیلئے 18اعشاریہ 6کنال زمین کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔