کورونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے دیا گیا

July 06, 2020

امریکا میں ایک اور کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ امریکا میں اس وائرس کا شکار دوسرا کتا ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کتے کی عمر 6 سال ہے، اس کے مالکان کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ان سے یہ وائرس کتے میں منتقل ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کتا اعصابی تکلیف کا شکار ہوگیا بعد ازاں اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کتے کی حالت بگڑ جانے کے بعد اسے زہر کا انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کی اعصابی بیماری کا تعلق کورونا وائرس سے نہیں تھا۔

یاد رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں تاہم کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔