وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

July 06, 2020

مسلم لیگ نون نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی عنیزہ فاطمہ نے جمع کرائی، جس کے متن میں ان کاکہنا تھا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قرار داد کے متن کے مطابقملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سےزندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہیں،گرمی اور حبس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

انہوںنے قرار داد میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں،یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔