پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسلم سنگاپوری کیخلاف اسمگلنگ کیس، سماعت بغیرکارروائی14جولائی تک ملتوی

July 07, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹم کورٹ نے اسمگلنگ کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری کے خلاف کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے 14جولائی تک ملتوی کردی۔ پیر کو کسٹم کورٹ میں اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ تاہم عدالت نےکیس کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی،ملزمان نے ایئر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا ۔