شہباز شریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، خیرسگالی جذبات پر اظہار تشکر

July 07, 2020

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔

چینی قونصل جنرل نے تحریر کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کی 99 ویں سالگرہ پر آپ کے خط پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ چین اور چینی عوام کے دیرینہ دوست ہیں۔

قونصل جنرل چین نے شہباز شریف کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی پاکستان کی تمام جماعتوں سے تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبہ جات میں چین پاکستان دوستی کو مزید مضبوط اور توانا بنانا چاہتے ہیں۔