علیحدہ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب صوبےکے قیام کی بنیاد ہے ، عامر ڈوگر

July 08, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف وہیب ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 2018میں وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے علیحدہ صوبے کا جو وعدہ کیاتھا جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام سے صوبے کی بنیاد رکھی گئی ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی تعنیاتی سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 68زکریاٹاؤن میں میٹل روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کے تمام مسائل کومیرٹ پر حل کرنامیر ا فرض ہے۔نواب حسن خان علیزی،رمضان سیال ملک منیر،شہباز قریشی،راؤ عادل خان،شیخ ناصر،اشرف ناصر خان، ملک ظہیر اعوان ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔