آم خریدیں اور سپر کار لیمبورگینی میں رائیڈ لیں

July 08, 2020


پاکستان کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں لیکن حال ہی میں دبئی کے ایک پاکستانی سپر مارکیٹ نے صارفین کو پاکستانی آم کے ساتھ ایک زبردست پیشکش کی ہے۔

دبئی میں 'پاکستان سپر مارکیٹ صارفین کو آم خریدنے پر سپر کار لیمبورگینی میں مختصر رائیڈ کا موقع بھی دیتی ہے۔

پاکستان سپر مارکیٹ دبئی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس آفر کی پیشکش کے بعد آم کی فروخت دگنی ہوگئی ہے جو کہ جون کے درمیان سے صارفین کے لیے پیش کی گئی تھی۔

اس آفر سے مستفید ہونے کے لیے صارف کو کم سے کم 100 درہم کا آرڈر کرنا ضروری ہے۔

سپر مارکیٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جہانزیب یاسین کا کہنا ہے کہ اس مہم کے پیچھے ہمارا کوئی ایسا مقصد نہیں تھا کہ ہم اپنی مارکیٹ کی تشہیر کریں بلکہ ہمارا صرف ایک مقصد تھا کہ لوگ خوش ہو سکیں اور ہم محبت بانٹ سکیں اور ہمیں اس کا بے حد اچھا ردِ عمل ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس آفر کے بعد ہمارے آموں کی فروخت 100 فیصد تک بڑھی ہے اور اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ایک ہفتے قبل رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ مہم خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں آم خریدنے والے کو لیمبورگینی میں مختصر رائیڈ دی جاتی ہے۔