سٹی کورٹ سے جعلی وکلا ء کا خاتمہ کرینگے، کراچی بار

July 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالقدیر مہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سٹی کورٹ میں ٹائوٹ ازم کا مکمل خاتمہ کرینگے اور جعلی وکلا اور پیچھے موجود خفیہ ہاتھوں کو بھی بےنقاب کرینگے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہاکہ 2020 کی کابینہ نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لائرز کلب کی تعمیر اور کووڈ 19 کی بدترین صورتحال میں دوستوں کیلئے ریلیف فنڈ جاری کرنا ہماری کابینہ کے بہترین کام ہیں۔