گھانا کے صدر 14دن کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے، فواد چوہدری کا نیک خواہشات کا پیغام

July 09, 2020

اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ) جمہوریہ گھانا کے صدراورکامسٹس کے موجودہ چیئر پرسن نانا اکوفو اڈو نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود حفظ ماتقدم کے طور پر 14 دن کیلئے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیاہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے اپنے پیغامات میںنانا اکوفو اڈو کی صحت یابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے عصر حاضر میں احتیاط سے بہتر کوئی طریقہ علاج نہیں ہے۔