امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگادی

July 10, 2020


یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے ای میل کے ذریعے پابندی سے آگاہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے پروازوں پر پابندی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔

اُدھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امریکا کے خدشات کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔