سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ریز دی بیٹ مہم کا حصہ

July 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپاٹ فکسنگ کیس میں مانچسٹر کی جیل میں سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل ریز دی بیٹ مہم کا حصہ بننے پر خو ش ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے عالمی وباکورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں مہم شروع کی ہوئی ہے۔میڈیکل اسٹاف کے ناموں والی ٹریننگ شرٹس انگلینڈ کے کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف نے سائوتھمپٹن میں استعمال کیں،ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ کرس ووکس نے زیب تن کی ۔