خطرناک جھولے کے مزے لینا منچلوں کو مہنگا پڑگیا

July 10, 2020


یوں تو دنیا میں ایڈنچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب بعد اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں خطرناک جھولے کے مزے لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

یہ واقعہ برطانیہ کے امیوزمینٹ پارک میں پیش آیا جب منچلے کئی فٹ بلند سمورئی رائیڈکے مزے لے رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے زمین سے کئی فٹ اونچا جھولا پھنس گیا۔

کئی گھنٹوں تک جھولے میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے فی الوقت اسپننگ رائیڈ بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مارچ سے بند پارک کو حال ہی میں کھولا گیا ہے۔