امریکی سیاہ فام فٹبالر نے کمسن بچے کی زندگی بچالی

July 10, 2020


امریکا کے سیاہ فام فٹبالر نے آگ سے بچنے کے لیے تیسری منزل سے گرنے والے کمسن بچے کو کیچ کر کے اُس کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں بچہ بالکونی میں کھڑا ہوکر مدد کے لیے پکار رہا تھا۔

آگ کی شدت بچے سے برداشت نہ ہوئی تو اُس نے بالکونی سے نیچے چھلانگ لگائی جسے دیکھ کر امریکی فٹبالر پلک چھپکتے فوراً وہاں پہنچے اور پھر بچے کو کیچ کیا۔

اگر فٹبالر نہ پہنچتے تو بچے کو شدید چوٹیں آتیں اور اُس کی جان جانے کا خدشہ بھی تھا۔

آگ لگنے کا واقعہ مشی گن میں واقع کالازامو سینٹرل ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں معروف فٹبال فلپ بلینکس پہنچے اور انہوں نے بچے کو بچایا۔