• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں، وہ طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے بتایا کہ میری مجتبیٰ خامنہ ای سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، جن میں سے ایک 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ایرانی صدر کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم ٹھیک ہو چکے ہیں۔

سفارتی معاملات میں مجتبیٰ خامنہ ای کے مشوروں سے متعلق سوال پر ایرانی صدر نے بتایا کہ مختلف اداروں، سیکیورٹی فورسز، پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں کے 6 ارکان پر مشتمل ٹیم فیصلوں اور مشاورت کے معاملات پر بات کرتی ہے۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ فیصلے باہمی رابطے سے کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی، ہم جنگ نہیں، امن کے خواہاں ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہو گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید