انگلینڈ کا دورہ غیر معمولی حالات میں ہے، مشتاق احمد

July 10, 2020

اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ غیر معمولی حالات میں ہے، کھلاڑیوں کو ایک دوسرے ہی سے متاثر ہونا ہے۔

اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے میں ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ بعد گراونڈ کا رخ کرنے والے کھلاڑیوں کا جوش دیدنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تمام احتیاطی پروٹوکولز سے آگاہ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ کھلاڑی اور منجمنٹ کے اراکین ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کر رہے ہیں۔