وزیراعظم کا نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ

July 10, 2020

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر فخر امام اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کو ملک بھر میں ٹڈیوں کی موجودہ صورتحال اور ان کے تدارک کے لیے جاری کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے حکام کو ٹڈیوں کے خاتمے کی کوششوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ

دوسری جانب نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ٹڈی دل پر غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے پاکستان اور خطے میں غذائی حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مضبوط علاقائی اور عالمی تعاون درکار ہے، اس کے لیے پاکستان 17 ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔