پاکستانی پاسپورٹ 5 درجے بہتر ہوگیا، شہباز گل

July 10, 2020

وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ 2020ء میں پاکستانی پاسپورٹمیں 5 درجے بہتری آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل نے موجودہ حکومت کے دور میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں 2020ء کی گلوبل پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 5 درجے بہتری ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی، آج کاروباری حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 40 دن میں بننے والے 250 بیڈز کے جدید آئسولیشن اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔