ترکی: آیا صوفیہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم

July 10, 2020

ترکی کی اعلیٰ عدلیہ نے آیا صوفیہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

انقرہ سے موصول اطلاع کے مطابق آیا صوفیہ کو مسجد سے میوزیم میں تبدیل کئے جانے کیخلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تاریخی شاہکاروں کے ٹرسٹ اور ماحولیاتی انجمن کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

کونسل آف اسٹیٹ نے 2 جولائی کی سماعت میں فریقین کا موقف سنا۔

کونسل آف اسٹیٹ نے 24 نومبر 1934 کے کابینہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔