مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں

July 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ سچل تھانے کی حدود اولمپک ہائٹس میں واقع فلیٹ سے 55سالہ شکیل محمد ناصر کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔کلری تھانے کی حدود لیاقت کالونی میں واقع مکان سے 40سالہ محمد نعیم ولد محمد انور کی لاش ملی،ایس ایچ او ذولفقار باجوہ کے مطابق متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔