آئندہ ہفتے لاہور میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم

July 11, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی میاواکی طریقہ استعمال کیا جائے گا جبکہ لاہور میں 50 مختلف مقامات پر میاواکی طریقے کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ میاواکی طریقے کے تحت لگائے گئے پودے پانچ سے چھ ماہ میں تیار ہوجاتے ہیں، مہم کے دوران چاروں صوبوں میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے۔