کورونا وبا سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر

July 11, 2020


کورونا وبا نے انسانوں کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ اس بات کا شاہد دنیا کا شاید ہر شخص ہوگا۔

ہر متاثرہ فرد کی اپنی داستا ن ہے اور ایسی کئی داستانوں میں ایک داستان کراچی کے کریم سینٹرکے دکانداروں کی بھی ہے۔

وسط مارچ سے کاروبار 85 روز بند رہنے سےکریم سینٹر کے اکثر دکانداروں کی سپلائی چین ٹوٹ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے مارکیٹ میں کوئی کام نہیں ہے جبکہ ہم نے جو مال تیار کرکے آگے دیا تھا اس کی پیمنٹ بھی نہیں آئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کاروبار ٹھپ پڑا ہوا ہے تو دوسری طرف بجلی کے بل، کاریگروں کی اجرتیں اور سب سے بڑھ کر دکان کے کرائے بھی چڑھ رہے ہیں۔

جن دکانداروں کی اتنی سقت نہیں تھی وہ اپنی دکانیں بلکہ یوں کہیں کاروبار بند کرگئے ہیں۔

یہ داستان صرف کریم سینٹر کی نہیں بلکہ اطراف کی قریب 9 مارکیٹس اسی حال میں ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان حالات میںڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا بھی بہت ہے ، بس بیٹھے ہیں تنکے کے سہارے کے انتظار میں ہم لوگ بھی کہ شاید کہیں سے کوئی امید کی کرن نظر آجائے۔