جامعہ کراچی میں چوری کا ملزم گرفتار، سامان برآمد

July 11, 2020

سندھ رینجرز نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری ہونیوالا سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی ڈپارٹمنٹ میں چوری کا کیس حل کر لیا گیا۔

رینجرز نے اویس نامی ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا، ملزم یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو معہ مسروقہ سامان قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔