امریکی حکام سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کریں

July 12, 2020

برسلز(حافظ انیب راشد) یورپین یونین نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے 17 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سزائے موت دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے ۔برسلز میں کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں امریکی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ اعلامیے کے مطابق یورپین یونین سمجھتی ہے کہ سزائے موت دینے سے جرائم کی شرح میں کمی واقع نہیں ہوتی، زندگی اتنی اہم ہے کہ اسے واپس نہیں لایا جا سکتا اور کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے کسی کی زندگی لے، لے ۔یورپی یونین ہمیشہ سے اس عمل کے خلاف ہے، اس لئے یورپین یونین ساری دنیا سے سزائے موت کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کھڑی رہے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی ۔