پی سی بی میرے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے، سلیم ملک

July 12, 2020

پی سی بی میرے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے، سلیم ملک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی میرے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔ 2014 میں پی سی بی نے دھوکے سے خط پر دستخط کروائے، پی سی بی حکام پر یقین کرتے ہوئے بغیر پڑھے خط پر دستخط کیے۔ پی سی بی حکام نے مجھے الزامات سے کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

6 سال پی سی بی دفاتر کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی حل نہ نکالا گیا۔ہفتے کو ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کے چیئرمین نجم سیٹھی،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ ایک طریقہ ہے اس معاملے کو حل کرنے کےلئے خط لکھا جائے۔

دونوں کاکہنا تھا کہ خط آئی سی سی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لکھنا ہے۔ سبحان احمد اور تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ لیٹر لکھنے کے ایک دو ہفتے میں معاملہ ختم ہوجائے گا۔میرا موقف تھا کہ میرے ساتھ غلط کیا جارہا ہے۔ چیئرمین نجم سیٹھی نے معاملہ حل کرنے کا کہاتھا۔

سبحان احمد اور تفضل رضوی نے کہا کہ ایک طریقہ ہے اس معاملے کو حل کرنے کےلئے لیٹر لکھا جائے۔ سلیم ملک کا کہنا ہے کہ دونوں کا کہنا تھا کہ لیٹرلکھنے کے ایک دو ہفتے میں معاملہ ختم ہوجائے گا، میں نے ان سے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہونا چاہئے۔ ان دونوں کے کہنے پرہی میں نے لیٹرپردستخط کئے تھے۔ ایک طرف کرکٹ بورڈ مجھ سے جواب مانگ رہا ہے اوردوسری جانب اب نئی کہانی سامنے لے آئے۔

کرکٹ بورڈ میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں جو معاملے کو خراب کررہی ہیں۔ جس پر میں نے ان سے کہا کہ یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہئے۔