معذور قیدیوں میں ویل چیئر تقسیم

July 12, 2020

لاہور( نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب کی اہلیہ وسرور فائونڈیشن کی وائس چیئر پرسن پروین سرور نے معذور قیدیوں سمیت 700سے زائدمعذور افراد کو ویل چیئر عطیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے جو دلی سکون ملتا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ویل چیئر تقسیم کر نے کی تقر یب سرور فائونڈیشن کے مر کزی دفتر لاہور میں منعقد کی گئی اس موقعہ پوائس چیئرپرسن سرور فائونڈیشن پروین سرور نے کہا کہ معذور افراد کو اس وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور سرور فائونڈیشن انکے ساتھ کھڑی ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے ہم سمجھتے ہیں کہ معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ہم مختلف جیلوں کے قیدیوں اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے سات سو سے زائد افراد کو ویل چیئر دے رہے ہیں۔