لاہور(خبر نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیم دوست چیئرمین پیف بچاؤ تحریک کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ بچوں کو مارچ سے جولائی تک کی ادائیگیاں فوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کااجلاس ہوا ۔اس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ شبیر ہاشمی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز بند کرنے کی پالیسی بند نہ ہوئی تو دوبارہ احتجاج کریںگے ۔ شبیر احمد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کو اوپن کرنے کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے ۔