کورونا جدہ میں بھی پاکستانی قونصلیٹ کیلئے بہت چیلنجز لایا‘ خالد مجید

July 12, 2020

جدہاسلام آباد (حنیف خالد) جدہ میں پاکستان کے قونصلر جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ کورونا وبائی مرض جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کیلئے بہت چیلنجز لایا۔ ہم نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کی اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل ہوئی۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں پریس نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے قونصلیٹ کی پچھلے چند ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے پہلا چیلنج بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے بعد عمرہ زائرین کی واپسی کا تھا۔ پروازوں کی بندش کے بعد 500کے قریب عمرہ زائرین جو پیچھے رہ گئے تھے‘ سعودی حکومت کی معاونت اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے قریبی ہم آہنگی سے ان حاجیوں کو سعودی ائرلائن کی دو پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھیج سکے۔