عزیر بلوچ کے عمران خان سے شمولیت کیلئے مذاکرات چل رہے ہیں، سعید غنی

July 12, 2020

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ حبیب جان تسلیم کر رہے ہیں کہ عزیر بلوچ کے عمران خان سے شمولیت کیلئے مذاکرات چل رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شیخ حبیب جان تسلیم کر رہے ہیں کہ عزیر بلوچ کے عمران خان سے شمولیت کیلئے مذاکرات چل رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے ممبر کونسل چوہدری اجمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے سنھتیا کو لے آئے اور اب عزیر بلوچ کو، پی پی پر بھونکنے والے حبیب جان کا انٹرویو ذرا دیکھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے حبیب جان کو ٹی وی اسٹار بنا دیا اور حبیب جان کو پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال کیا لیکن آج حبیب جان نے کام دکھا دیا ہے۔