دنیا میں کورونا کیسز 12870723، اموات 568303

July 12, 2020

دنیا میں کورونا کیسز 12847288، اموات 567734

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار 723 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 68 ہزار 303 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 279 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 2 ہزار 141 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 405 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 895 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 27 ہزار 788 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 819 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار 702 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 40 ہزار 812 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 71 ہزار 492 زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 22 ہزار 718 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 53 ہزار 211 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 335 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 162 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 682 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 22 ہزار 710 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 881 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 29 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 403 ہو گئیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 34 ہزار 730 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 268 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 798 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 953 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 3 ہزار 971 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کی یومیہ ٹیسٹنگ میں 56 فیصد کمی

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 829 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 303 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 181 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 480 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 594 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 197 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 56 ہزار 700 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔