• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک بھر میں کورونا وائرس کی یومیہ ٹیسٹنگ میں 56 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 43 ہزار 636 ہے جو کم ہوکر 24 ہزار 496 پر آچکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں 56 فیصد تک کمی ہوگئی ہے، پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 16 ہزار 470 سے کم ہوکر 7 ہزار 745 پر آچکی ہے۔

سندھ میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 13 ہزار 900 سے کم ہوکر 10 ہزار 669 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2910 ہے جو کم ہوکر 1829 پرآچکی ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 2200 ہے، یومیہ ٹیسٹنگ کم ہوکر 243 پر آچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 7400 ہے جو کم ہوکر 3631 پر آچکی ہے۔

گلگت بلتستان میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 360 ہے جو کم ہوکر 53 پرآچکی ہے، صرف آزاد جموں کشمیر میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 376 ہے جو کم ہوکر 326 پر آچکی ہے۔

تازہ ترین