کراچی، ڈیفنس میں کار چور سرگرم

July 12, 2020

کراچی، ڈیفنس میں کار چور سرگرم

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز چوری کی گئی کار کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان ڈیفنس فیز 5 کے کمرشل ایریا پہنچے تو ایک نقاب پوش ملزم نے مالک کو مارٹ میں جاتے دیکھا اُس کے بعد ملزمان نے کچھ دیر انتظار کے بعد گاڑی کھولی اور لے اڑے۔

ملزم کا ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہوا جبکہ ملزمان نے گاڑی چوری کی واردات چند منٹوں میں کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے چہرےپر ماسک لگا رکھے تھے، ہم ملزمان کی شناخت کررہے ہیں۔