کینیڈا میں آسمان پر رنگوں کے رقص کا انوکھا نظارہ

July 12, 2020

کینیڈا میں آسمان پر رنگوں کے رقص کا انوکھا نظارہ

کینیڈا کے آسمان پر گزشتہ روز رنگوں کے رقص کے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر Thompson میں آسمان پر دکھائی دینے والا رنگوں کے رقص کا قدرتی منظر رنگین لہروں کے فضا میں موجود مقناطیسی ذرات اور زمین کے گرد موجود برقی لہروں اور مختلف گیسوں کے ٹکرانے کی وجہ سے وجود میں آیا۔

رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور اس منظر نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا ہے۔