تعمیرات کی صنعت میں لوگوں کو 3 بڑے مسائل تھے،انور علی حیدر

July 12, 2020


چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کا کہنا ہے کہ تعمیرات کی صنعت میں لوگوں کو 3 بڑے مسائل تھے،ٹیکس اور فنانس کے مسائل تھے، جبکہ تعمیرات کی صنعت میں منظوری کے مسائل بھی تھے۔

انور علی حیدر نے کہا کہ حکومت عام آدمیوں کو سہولت دینا چاہتی تھی،جو لوگ اپنے پیسوں کے ذرائع نہیں بتا سکتےانہیں 31 دسمبر تک سرمایہ کاری کا موقع دیا گیا۔

چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم نے کہا کہ 5مرلے کا گھر بنانے والوں کو 5 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا،جبکہ 10مرلے کا گھر بنانے والوں کو 7 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا۔

انور علی حیدر نے کہا کہ تمام لوگوں کو اسلامی بینکنگ نظام کےتحت قرض کے آپشن بھی دیئے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو اس شعبے میں گھر بنانے میں آگے آنا ہو گا،کم آمدنی والوں کو 3 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔