کرپشن پکڑنے کا مینڈیٹ عوام نے عمران خان کو دیا، شہبازگل

July 12, 2020

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائےسیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک دلدل میں دھنس چکا تھا جسے نکالنے کا بیڑہ عمران خان نے اُٹھایا، جبکہ آپ کی کرپشن پکڑنے کا مینڈیٹ عوام نے عمران خان کو دیا ہے ۔

شہبازگل نے رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے فریش فیس عمران خان ہے، جبکہ آپ چلے ہوئے کارتوس اور کئی بار آزمائے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں میں دھنسا کر عوام کو کنگال کرنے والی ن لیگ ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ 5 سال میں 60 سال کا قرض لینےکا سہرا آپکے سر ہے ، قرض لے کر وہ پراجیکٹس لگائے گئے جس میں کک بیکس ملنے تھے۔