سعودی عرب: سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال

July 13, 2020

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا لاک ڈاؤن ختم ہوجانے کے بعد اندرون ملک واقع سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال ہوگئیں۔

سعودی شہریوں نے مقامی سیاحت میں دلچسپی کے بعد دیہی مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جہاں درجہ حرارت بھی شہروں کے مقابلے میں قدرے کم ہوتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر طائف، الباہا اور ابہا سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے پارکس یا دیگر تفریحی مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔