نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 40 ہلاک

July 13, 2020


نیپال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

درجنوں مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہو گئے جبکہ درجنوں افراد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کئے گئے.

لاپتا افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

شدید بارشوں کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود ریسکیو ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر کے کھانے پینے کی اشیا سمیت ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔