تحریک انصاف اقتدار میں انصاف کے لیے آئی ہے، خرم شیر زمان

July 13, 2020

سینئر رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں انصاف کے لیے آئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’جیوپاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں، میں اتحادی ہوں، کارروائی ہونی چاہیے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے، چاہے حکومت ہو یا اپوزیشن، 2008 سے 2013 تک ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی اتحادی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانون کے راستےمیں نہیں آئیں گے ہر غلط کام کرنے والوں کو سزائیں ملنی چاہئیں۔