صدر مملکت کی طرف سے کرغزستان کے صدر اور وزیر اعظم کے لیے آموں کا تحفہ

July 13, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کرغزستان کے صدر اور وزیر اعظم کے لیے آموں کا تحفہ بھیجا گیا۔

کرغزستان کے وزرا، ارکان پارلیمنٹ، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و دیگر حکام کو بھی آموں کے تحفے دیے گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستانی آموں کی برآمدات کے فروغ کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

کرغزستان میں پاکستان کے سفارتخانہ کی طرف سے دارالحکومت بشکیک کے سٹی سینٹر میں آموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش میں معروف اسٹورز مالکان اور پھلوں کے درآمدکنندگان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے نمائش میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے پاکستانی آموں کے معیار اور سفارتخانہ کے اس اقدام کو بھی سراہا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بشکیک میں پاکستانی سفارتخانہ کو باقاعدگی کے ساتھ ایسے ایونٹس کا اہتمام کرنا چاہیے۔

شرکاء نے کہا کہ اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔