کورنگی ، ہیڈ کانسٹیبل اصغر کی نماز جنازہ میں پولیس افسران کی شرکت

July 14, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں فائرنگ سے شہید ہونے والےہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔عوامی کالونی تھانے کی حدود میں دو روز قبل ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے امن دشمن عناصر نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل اصغر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔دوران علاج انتقال ہوگیا۔شہید کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔